مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے یا سمجھوتے کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مختلف کوششیں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ